شکایات سیل کا مقصد مالکان کی والدین کے ساتھ نا انصافی کا ازالہ ہے،پیف ترجمان

شکایات سیل کا مقصد مالکان کی والدین کے ساتھ نا انصافی کا ازالہ ہے،پیف ترجمان

  

لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مرکزی شکایات سیل کا مقصدپیف پارٹنر سکول مالکان کی جانب سے پیف سکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے والدین کے ساتھ کسی بھی مد میں ہونے والی نا انصافی یا زیادتی کا نہ صرف ازالہ کرنا ہے بلکہ شکایت گزار کی نشاندہی پر پیف سکولوں میں پائی جانے والی خا میوں اور مسائل کے تدار ک کو بھی یقینی بنانا ہے۔ پیف ترجمان کے مطابق مرکزی شکایات سیل میں بغیر تفصیلات کے موصول ہونے سے شکایات کے بروقت ازالہ کرنے میں دشواری ہوتی ہے جس سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ لہٰذا شکایت کی صداقت کو یقینی بنانے کے لیے شکایات ارسال کرتے ہوئے شکایت دہندہ کا نام و پتہ،دستخط، ذاتی فون نمبراور قومی شناختی کارڈ فوٹو کاپی منسلک ہونا ضروری ہے۔پیف میں شکایت کنندہ کا نام اور اس کے متعلق تمام تفصیلات صیغہ ء راز میں رکھی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -