نظریۂ پاکستان کانفرنس کی اختتامی نشست،متعدد قراردادیں منظور

نظریۂ پاکستان کانفرنس کی اختتامی نشست،متعدد قراردادیں منظور

  

لاہور( وقائع نگار)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ نویں سالانہ سہ روزہ نظریۂ پاکستان کانفرنس کی اختتامی نشست میں شرکاء کی امنگوں کی ترجمانی کرتی متعدد قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں حاضرین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔کانفرنس کے شرکاء نے ایک قرارداد کے ذریعے لاہور‘سیہون شریف اور ملک کے دیگر مقامات پر ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پُرزور مذمت کی اور کہا کہ کانفرنس کے شرکاء شہدا ء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔ ہم ان سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے بلندئ درجات کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

ایک قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرے تاکہ پاکستان کی نوجوان نسل کو مادر پدر آزاد ہندووانہ تہذیب و ثقافت کے زہریلے اثرات سے بچایا جا سکے۔ ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے تحریکِ آزادئ کشمیر کو جلا بخشی اور اب یہ تحریک اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مطالبہ کیاجاتا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ایک قرارداد میں کانفرنس کے شرکاء نے بھارت کی طرف سے پاکستان کے دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس آبی جارحیت کے تدارک کے لیے اقدامات اُٹھائے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھارت مستقبل قریب میں ہماری زرخیز زمینوں کو خدانخواستہ بنجر بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پرزور اپیل کی گئی کہ نصاب تعلیم میں ہر سطح پر نظریۂ پاکستان کوشامل کیاجائے اور اکابرین ملت اسلامیہ اور مشاہیر تحریکِ پاکستان کے احوال و آثار کو شامل نصاب کیاجائے تاکہ ہماری نئی نسل میں اپنے اسلاف کے نقوش قدم پر چلنے کا جذبہ پیدا ہو۔ ا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -