ٹھیکیداروں کی جانب سے افواہوں کے باوجود موضع بلیل میں منڈی مویشیاں لگائی گئی

ٹھیکیداروں کی جانب سے افواہوں کے باوجود موضع بلیل میں منڈی مویشیاں لگائی گئی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)شیر شاہ کے ٹھیکہ داروں کی جانب سے موضع بلیل کی منڈی ختم کرنے کی افواہوں کے باوجود ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام موضع بلیل پر منڈی مویشیاں لگائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ شیر شاہ روڈ پر منڈی مویشیاں لگانے کیلئے ٹھیکہ داروں کی جانب سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

تمام حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور گذشتہ سے پیوستہ روز شیر شاہ منڈی کے ٹھیکہ داروں کی جانب سے بلوچستان سے آنیوالے بیوپاریوں کو سختی سے موضع بلیل کی منڈی میں جانے سے روکا گیا لیکن قائمقام ایم ڈی نعیم کھوکھر اور پولیس کی جانب سے سخت کاروائی کی گئی۔ قائمقام ایم ڈی نعیم کھوکھر کے مطابق گذشتہ روز لگائی جانیوالی منڈی مویشیاں میں پہلے سے 20گنا زیادہ جانور خریدوفروخت کیلئے لائے گئے تھے اور کامیاب منڈی مویشیاں لگائی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -