حکومت تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ، ثاقب خورشید

حکومت تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ، ثاقب خورشید

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب و ایم پی اے وہاڑی میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ حکومت(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

تاجر برادری کے مسائل کا حل کرنے کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے تاجروں کی جا ن و مال کا تحفظ ہرحال میں کیا جا ئے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے رہنما شیخ قا سم عزیز کی صاحبزادی شیخ عاصم عزیزپا شا ، شیخ کاشف عزیز کی بھتیجی کی نکاح تقریب میں شرکت کے بعد تاجروں اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا نکاح تقریب میں دلہا ڈاکٹر حسن انوار، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم این اے تہمینہ دولتانہ ، چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم ، سا بق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا طاہر محمود خاں ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، میڈ یا کوارڈنیٹر حاجی محمد رفیق رانا ،ایم خالدمغل ، سا بقہ نا ظم سرفرازجٹ، عبدالستار بگا، حاجی محمد اقبال بھارہ ، رانا ساجد عمران ، منیجراللہ دتہ سمیت تاجروں ، وکلاء ، سیا سی وسماجی نما ئندگان عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شر کت کی، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -