پنجاب سے بے رحم مجرموں اور پشت پناہی کرنیوالوں کو بھی پکڑا جائے، پرویز الٰہی

پنجاب سے بے رحم مجرموں اور پشت پناہی کرنیوالوں کو بھی پکڑا جائے، پرویز الٰہی

  

لاہور(اے این این) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سمیت تمام فورسز نے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں اور افسروں نے جس طرح مادرِوطن(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اور ہر پاکستانی کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ مال روڈ لاہور پر شہید ہونیوالے ایس ایس پی زاہد گوندل کے گاؤں سندھا ضلع منڈی بہاؤالدین میں ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ضیغم گوندل اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے غمزدہ خاندان کے حوصلہ و عزم کی تعریف کی اور کہا کہ شہید زاہد گوندل کا ہر حلقہ میں نہایت عزت و احترام تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز آپریشن روکنے سے مجرموں کو تحفظ ملا اور وہ محفوظ پناہ گاہوں کے ذریعہ اپنی عوام دشمن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا تقاضا ہے کہ پنجاب میں نہ صرف بے رحم مجرموں کی پناہ گاہیں ختم کی جائیں بلکہ ان کے پشت پناہوں کو بھی پکڑا جائے جو اپنی انتخابی ضروریات کیلئے انہیں تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف کراچی طرز کے رینجرز اپریشن کے ذریعہ ہی ممکن ہے جو بلاامتیاز ہو اور اس میں کسی کی سیاسی وابستگی اور حمایت کی پروا نہ کی جائے۔

پرویز الٰہی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -