2018تک لوڈ شیڈنگ ختم ، سستی بجلی فراہم ہوگی، طاہر اقبال چوہدری

2018تک لوڈ شیڈنگ ختم ، سستی بجلی فراہم ہوگی، طاہر اقبال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)نواحی گاؤں چک نمبر95ڈبلیوبی کی اضافی بستی کو 27لا کھ روپے کی لا گت سے بجلی فراہم کردی گئی جس کا افتتاح ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، رانا طاہر محمود نمبردار ، چیئرمین یونین کونسل راجہ فداحسین عباسی نے کیا جبکہ اس موقع پر افضل خاں کھچی ،(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

چیئرمین آفتاب گجر ، میاں تاج پیر زادہ ، سجاد خاں کھچی ، حنان خاں بدھ ، رمضان عرف جا نا وٹو، مطلوب جوئیہ وائس چیئرمین، ملک عبدالکریم وائس چیئرمین، چودھری محمدسلیم و دیگر بھی مو جو د تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے با وجود حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوری ،وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منز لیں طے کررہا ہے او روزیر اعظم نے پورے ملک کے ہر چھوٹے بڑے مقام پر بجلی فراہمی کے منصوبے فراہم کیے ہیں اور پورے ملک کو بجلی کے ذریعے روشن کرنا حکومت کا مشن ہے ان کاکہنا تھا کہ 2018تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئے گا اور عوام کو سستی بجلی بھی فراہم ہونا شروع ہو جا ئے گی ان کاکہنا تھا کہ ضلع وہاڑی کو مو جودہ دور میں جتنے ترقیا تی منصوبے ملے ہیں اس کی ما ضی میں نظیر نہیں ملتی حلقہ169میں عوام کیلئے رابطہ سڑکوں اور دیگر منصوبہ جات کا جا ن بچھا دیا گیا ہے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا طاہرمحمود خاں نمبردار کا کہنا تھا کہ سیا سی مخالفین کی بھرپور مخالفت کے با وجود حلقہ میں ترقیا تی کام کرانا ایم این اے طاہر اقبال چودھری کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔راجہ فداحسین عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع ہاڑی پہلے بھی مسلم لیگ کا قلعہ تھا اب یہ قلعہ مز ید مضبوط ہو تا جا رہا ہے افتتاح کیلئے آنے پر علاقہ کی عوام نے ایم این اے طا ہر اقبال چودھری اوران کے ساتھیوں کا بھرپور استقبال کیا ۔