بلدیاتی سربراہوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ، 15ارب درکار ہونگے

بلدیاتی سربراہوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ، 15ارب درکار ہونگے

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے 62 ہزار 806 بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں 15 ارب 48 روپے کی رقم درکار ہے جس کی سمری تیار کر کے منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ارسال کر دی گئی ہے ۔ سمری کے مطابق میٹروپولیٹن لاہور کے میئر کو 50 ہزار روپے، میونسپل کارپوریشن کے میئرز کو 40 ہزار روپے، کارپوریشنز کے میئرز کو 30 ہزار روپے، ضلع کونسل کے چیئرمینز کو 40 ہزار روپے، وائس چیئرمینز کو 30 ہزار روپے، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کو 30 ہزار روپے جبکہ وائس چیئرمینز کو 20 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ اسی طرح ضلع کونسل کے ممبران کو ہر اجلاس کے فی ممبر 1000 روپے، میونسپل کمیٹی کے ہر ممبر کو فی اجلاس 500 روپے، چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل کو ہر اجلاس کے 700 روپے اور کونسلرز کو ہر اجلاس کے 500 روپے دئیے جائیں گے ۔

اعزازیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -