فرانس بھی سی پیک منصوبہ میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے، مسز مارٹن ڈورینس

فرانس بھی سی پیک منصوبہ میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے، مسز مارٹن ڈورینس

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)پاکستان اور فرانس کے تعلقات 1947 سے ہی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔فرانس اور پاکستان کی حکومتوں کے مابین سفارتی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

قائم ہیں ۔ پاکستان میں فرانسیسی کمپنیوں اور کاروباری حضرات کے لیے ٹوارزم ، زراعت اور توانائی جیسے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو د ہیں، البتہ ٹوارزم سیکٹر میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اور اس سیکٹر سے دونوں ممالک سرمایہ کاری کر کے وسیع ریونیو حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات فرانس کی سفیر مسز مارٹن ڈورینس نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وزٹ کے دوران کیا۔ توانائی بحران اور اس کے خاتمے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں فرانسیسی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور یہ وفد مختلف سرمایہ کاروں اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران سے ملاقا ت کرے گا۔ زراعت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ہمارا ملک بہت زیادہ آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد فرانسیسی سفارتخانے کے اکنامک افئیرڈیپارٹمنٹ کو اپنی تجاویز ارسال کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فرانسیسی حکومت پاکستان کی وزات خارجہ اور وزارت دفاع سے مسلسل روابط قائم رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فرانسییے حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔China Pakistan Economic Corridorکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ فرانس بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ ویزا پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سالوں میں 27 ممالک کا جوائنٹ وینچر سے Schengen Visa پالیسی ترتیب دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت ویزا حاصل کرنے والے افراد مختلف یورپین ممالک جن میں جرمنی ، اٹلی اور فرانس وغیرہ شامل ہیں، کا وزٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بہاولپور چیمبر کے صدر محمد سلیم اقبال نے بہاولپور چیمبر آمد پر فرانسیسی سفیر کو خوش آمدید کہا اور ان کے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ارشد صابری ، نائب صدر محمد منیب ملک ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ، چیمبر کے سابق صدور مسعود احمد مجید ، چوہدری عبدالجبار، سیٹھ محمد ارشد، بہاولپور کی سیاسی اور سماجی شخصیات ملک حبیب اللہ اور سید نسیم جعفری اور دیگر اراکین چیمبر موجود تھے۔تقریب کے آخر میں چیمبر کے نائب صدر منیب ملک نے اظہار تشکر پیش کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -