پنجم، ہشتم کے امیدواروں کو اگلی جماعتوں میں پروموشن دینے کی نئی حکمت عملی تیار

پنجم، ہشتم کے امیدواروں کو اگلی جماعتوں میں پروموشن دینے کی نئی حکمت عملی ...

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان ) پنجاب ایگزمینشن کمیشن صوبے بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات دینے والے طلباء وطالبات کو اگلی جماعت چھٹی اورنویں جماعت میں پروموشن دینے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے ذرائع کے مطا بق نئی حکمت عملی کے مطا بق(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

(چھٹی او نویں جماعت )میں اس بنیاد پر اپ گریڈ کیا جائے گاکہ وہ اسکولوں میں ہو نے والے سالانہ امتحانات میں تین ماہ کے اندر پا س ہوکر دیکھائیں گے جن مضامین میں پنجاب ایگزمینشن کمیشن کے امتحانات میں فیل ہوئے ہیں اگرفیل مضامین پاس نہ کرسکے تو اُن کی پروموشن منسوخ کردی جائے گی اور فیل ہونے والے اُمیدواروں کو دوبارہ پیک کا امتحان دینا پڑے گا ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کا بنیادی مقصدسرکاری اسکولوں میں ڈراپ آؤٹ ریٹ کو کنٹرول کرناہے تاکہ سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات کے فیل ہو نے کی صورت میں پرائیویٹ اسکول میں داخل ہو نے سے روکا جاسکے واضع رہے کہ پنجاب ایگزمینشن کمیشن کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31مارچ کو کیا جائے گا جس کے لیے پپیر مارکنگ کاکام بھی جاری ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -