آج کے دور میں بچیوں کا تعلیم یافتہ ہونا ‘ بہت ضروری ہے ‘ فوزیہ ایوب قریشی

آج کے دور میں بچیوں کا تعلیم یافتہ ہونا ‘ بہت ضروری ہے ‘ فوزیہ ایوب قریشی

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ فوزیہ ایوب قریشی نے علامہ اقبال کالج کے گرلز گالا میں بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ایک بچی کا تعلیم یافتہ ہونا ایک خاندان تعلیم یافتہ ہونا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم بچوں کو خود اعتمادی پیدا کرتی ہے یا شعور ہوتی ہیں ، آج کے ماحول میں بچیوں کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ وہ دور چلا گیا جب عورتیں گھر میں بند ہوکررہ جاتیں تھیں اب مردوں کے شانہ بشانہ کا م کر رہی ہیں ۔ میاں نواز شریف کی حکومت بھی عورتوں کو حکومت میں شامل کرکے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ا س بات کا ثبوت دے رہی ہے کہ عورتوں کا مردوں کے ساتھ چلنا بہت ضروری ہے ۔ اسوقت مرکز میں وزیر اطلاعات بھی ایک عورت ہے جو بہت اچھا کام کررہی ہے۔ میں علامہ اقبال کالج کی انتظامیہ کو مبارک با د پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے بچیو ں کو اعلیٰ تعلیم دینے کا بیڑہ اپنے سر لیا ہوا ہے ۔ یہ کام صر ف حکومت کاہی نہیں پرائیوٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور ملک کا نام روشن کریں انہوں نے گرلز گالہ تقریب کا افتتاح بھی کیا ، کالج انتظامیہ نے ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کو کالج کی جانب سے عزازی شیلڈ بھی دی ۔ ا س سے قبل کالج کے پرنسپل محمد حنیف نے کہا کہ ہم علاقہ کی خدمت کر رہے ہیں اور حکومت کا ہاتھ بھی بٹا رہے ہیں ،ہمارے ادارے سے سینکڑوں بچے گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں ۔ پرنسپل نے مزید کہا کہ ہمارے کالج کے بچے یونیورسٹی میں پہلی پانچ اور آٹھویں پوزیشن حاصل کر چکے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -