پیپلز پارٹی کا جلسہ ملتان منسوخ نہیں ،ملتوی کیا گیا ہے ‘ یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کا جلسہ ملتان منسوخ نہیں ،ملتوی کیا گیا ہے ‘ یوسف رضا گیلانی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان میں دس مارچ کو ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا ہے بہت جلد ملتان میں جلسہ ہو گا اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے اسی لئے کارکن مایوس نہ ہو ں اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے ملک میں اس وقت دہشت گردی عروج پر ہے اسی لئے ملکی حالات کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے عارضی طور پر یہ جلسہ ملتوی کیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداروں سے مشورہ کیا اور مجھ سے بھی ان کا رابطہ ہوا یہ بات طے ہے کہ پیپلز پارٹی ہر حالت میں جلسہ منعقدکرے گی جس کا اعلان جلد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے مجھ سے رابطہ کیا میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ملتان میں ہر حالات میں جلسہ ہوگا جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا کارکن مایوس نہ ہو ں سید یوسف رضا گیلانی نے سانحہ لاہور ، پشاور کے بعد حضرت سخی شہباز قلندر ؒ پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور سانحات میں شہید ہونے والے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور دہشت گردوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -