لعل شہباز قلندر دربار پر دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

لعل شہباز قلندر دربار پر دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

  

اوچ شریف(نمائندہ پاکستان) رکن صوبائی اسمبلی نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پانامہ کیس کو سب سے پہلے جماعت اسلامی نے اٹھایا نواز شریف کی نااہلی اور کرپشن کا کیس جماعت اسلامی نے کیا ہے پانامہ کیس میں عدلیہ ایسا فیصلہ دیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھے حقیقت پر فیصلہ ہونا چائیے،پانامہ کیس سے بدنامی ہوئی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا لعل شہباز قلندر دربار میں دھماکہ کی جتنی مذمت (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کی جائے کم ہے۔ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے دہشت گردی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملکی اور عوامی مفاد میں کام کیا ہے ۔بعد ازاں ڈاکٹر وسیم اختر نے رکن صوبائی اسمبلی وسجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ شمس محل پر تعزیت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -