معروف سماجی رہنما محسن بشیر لودھی کی قل خوانی میں معززین شہر کی کثیر تعداد میں شرکت ‘ علامہ کاشف ظہور نقوی ‘ مولانا بشیر قادری نے فلسفہ موت وحیات بیان کیا

معروف سماجی رہنما محسن بشیر لودھی کی قل خوانی میں معززین شہر کی کثیر تعداد ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)معروف سماجی رہنما و ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سبطین رضا لودھی کے بھائی ، پی ٹی سی ایل ملتان(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کے آفیسر تعلقات عامہ عمران گردیزی اور واسا آفیسر ملک شکیل احمد کے کزن ، معروف ریسرچ سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی کے بھانجے اورریسٹورنٹ منیجر احسن لودھی اور قاسم لودھی کے والد محسن بشیر لودھی کی قل خوانی زکریا کمپلیکس دولت گیٹ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعدادن میں شرکت کی ۔ اس موقع پر علامہ کاشف ظہور نقوی اور مولانا بشیر احمد قادری نے فلسفہ موت و حیات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن وہ لوگ بہت عظیم ہوتے ہیں جو انسانوں سے پیار کرتے ہیں اور انسانوں میں محبتیں بانٹتے ہیں ۔محسن بشیر لودھی بھی ایک ایسے ہی شخص تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محسن رضا لودھی میرے بھانجے ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی تھے ان کو اپنی دھرتی ، اپنی مٹی اور اپنے وسیب سے محبت تھی اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھائیں ، سبطین رضا لودھی نے کہا کہ ہم چھوٹے تھے کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تو بڑے بھائی ہونے کی حیثیت سے محسن رضا لودھی ہمارے خاندان کا سہارا تھے اب میں خود کو مکمل طور پر یتیم سمجھتا ہوں معروف نعت خوان نواز عصیم برادران نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔قل خوانی میں بریگیڈئیر مقصود قریشی ، روزنامہ پاکستان ملتان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرشوکت اشفاق ،سید علی رضا گردیزی، سید زاہد حسین گردیزی، مخدوم عباس رضا مشہدی، مخدوم علی حسین شمسی، مخدوم طارق شمسی،، نفیس احمد انصاری، شفقت حسین بھٹہ، خواجہ رضوان عالم، اظہر بلوچ، ملک نسیم لابر، نوید شاہ، سجاد کھوکھر، شاکر حسین شاکر، مظہر جاوید، عمران گردیزی، بشارت قریشی، ارشد حسین ارشد، محمد افضل سپرا، نجم اسلام، نعیم اقبال، میاں نعیم ارشد، ڈاکٹر فیاض حیدر، عامر محمود نقشبندی، محمد علی رضوی، شاہد محمود انصاری، عامر شہزاد صدیقی، اعجاز سومرا، افخار مغل، ڈاکٹر طارق لودھی، چوہدری عبد الوحید، طارق عمر چوہدری ، شوکت شاہ، نجم عطاء صاحب، شاہد مظفر شریف جوئیہ، سید زوار حسین گردیزی، شیخ ارشد محمود، شفقت لنگاہ ، عابد معراج، ملک ریحان کھوکھر، ڈاکٹر ذیشان گردیزی، ظہور دھریجہ ، اسحاق بلوچ، زین بلوچ، خواجہ ضیاء صدیقی، ناصر محمود لودھی، قاضی غضنفر اعوان، مسیح اللہ جامپوری، اشرف قریشی، میاں تنویر، ڈاکٹر تراب رضا بخاری، نواز بھٹی، مرزا خالد، اخلاق صدیقی، محمد اعجاز ، عیسیٰ بھٹہ، ڈاکٹر اکمل مدنی، ملک امیر حسین ، ڈاکٹر اکرام کھتران، حماد قریشی، بریگیڈئر مقصود قریشی ،پروفیسر محمد اسلم خان، جاوید اقبال خان، بریگیڈئر اسلم (ریٹائر) محمد اسلم اسلام آباد، اشرف ناصر، رانا نوید،زبیر دھریجہ ، عامر سلیم دھریجہ ، ڈاکٹر اکمل مدنی، فاروق احمد نسیم، نجم عطاء کالم نگار و د یگر شریک تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -