راجن پور غیرت کے نام پر نوجوان کی فائرنگ سے بہن زخمی، آشناقتل

راجن پور غیرت کے نام پر نوجوان کی فائرنگ سے بہن زخمی، آشناقتل

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی علاقہ بستی ہلکا نی میں غیرت کے نام پر نوجوان نے بہن اور اُس کے مبینہ آشناء پر فائرنگ کردی ،آشنا ء موقع پر جاں بحق جبکہ بہن شدید زخمی ،پولیس تھا نہ صدر نے کاروائی شروع کردی خاتون کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بستی ہلکا نی میں شاہد نا می نوجوان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بہن (ص) اور اُس کے مبینہ آشناء جنید پر فائر نگ کی جس کے نتیجہ میں جنید موقع پر جاں بحق ہوگیا جنیدکاتعلق قاسم پور سے بتایا جاتا ہے جبکہ جنید نے وہاں کلینک لگارکھی تھی اور اَتائی کاکام کرتا تھا دوسری جانب واقعہ میں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تھانہ صدر پولیس نے کاروائی شروع کرکے نعش کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -