ملتان ‘ خانیوال ‘ میلسی میں سرچ آپریشن ‘ 28 سے زائد گرفتار

ملتان ‘ خانیوال ‘ میلسی میں سرچ آپریشن ‘ 28 سے زائد گرفتار

  

ملتان ‘ خانیوال ‘ میلسی ( کرائم رپورٹر ‘ بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان ) حساس اداروں کا مختلف علاقوں میں آپریشن ‘ درجنوں مشکوک افراد پکڑے گئے ‘ دوران آپریشن گھروں کی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

بائیو میٹرک سکینگ ‘ اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی اور حسا س اداروں کا صدر اور قطب پور کے علاقوں بستی کھوکھراں اور کلاسک ولاز کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن 8گھنٹوں تک جاری رہا ۔500گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی‘کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی دورانِ چیکنگ 06مشکوک افرادکو حراست میں لے لیا گیا ۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق خانیوال کا نواحی علاقہ تھانہ اڈا بارہ میل کے علاقہ مست پور میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن 70گھروں کی تلاشی لی گئی 103افراد کی چیکنگ کی گئی دوران سرچ آپریشن دو مجرم اشتہاری اظہر اور زاہد سمیت 10افراد گرفتار دوران سرچ آپریشن دو پسٹل 30بور ،گن بارہ بور ،درجنوں زندہ گولیا ں برآمد کر کے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی سرکل بھر کی پولیس کا ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول نادر کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گذشتہ شب رات گئے ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول نادر نے میلسی کے محلہ ریاض آباد ،کمبر، سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے درجن بھر مشکوک افراد اور خواتین کو حراست میں لیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -