موٹر سائیکل حادثے کا شکار سمیت 2افراد جان سے گئے

موٹر سائیکل حادثے کا شکار سمیت 2افراد جان سے گئے

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)تیزرفتار موٹرسائیکل سوار نے سامنے کتا آجانے پر بچاتے ہوئے سڑک کنارے بیٹھے دو افراد کو کچل ڈالا۔ایک موقع پر جاں بحق جبکہ 36سالہ شخص ہسپتال میں(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

دم توڑگیاجبکہ تیسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔تفصیل کے مطابق اوباڑو(سندھ) کارہائشی 36سالہ منظوراحمد جو کہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلے میں تیز رفتاری سے جارہاتھا کہ اچانک سامنے آجانے والے کتے کوبچاتے ہوئے بے قابوہوکر سڑک کنارے بیٹھے دو افراد کو کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں ایک موقع پر جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار منظوراحمد شدید زخمی ہوگیا جسے ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود منظوراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔تیسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -