دو بہروپیوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے نجی کمپنی کا الیکٹرونکس اشیاء سے لدا ٹرک لوٹ لیا

دو بہروپیوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے نجی کمپنی کا الیکٹرونکس اشیاء ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے 2افراد نے ٹرک میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ لیا۔نیو ملتان کے علاقے میں نجی کمپنی کے مالک ظفر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز روٹین کے مطابق اس کی کمپنی کا لاکھوں مالیت کا الیکٹرونکس(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کا سامان ایک ٹرک میں لوڈ ہو کر مدینہ کالونی لایا جارہا تھا۔قذافی چوک پہنچنے پر دونامعلوم کار سوار نے ٹرک روکا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا ٹرک سے لاکھوں مالیت کا سامان اتار لیا ۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -