ناقص سکیورٹی کے باعث دربار عبدالرشید حقانی ؒ بند کردیا گیا

ناقص سکیورٹی کے باعث دربار عبدالرشید حقانی ؒ بند کردیا گیا

  

ملتان (سٹی رپورٹر) سہیون شریف سمت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے کے دھماکوں کے بعد ضلعی انتظامیہ نے درباروں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سمیت دیگر تفریح مقامات کی سیکورٹی میں سخت اضافہ کر دیا گیا ہے ناقص سیکورٹی کی بنا ء پر ضلعی انتظامیہ نے دودن قبل دربار حضرت شاہ شمس کر زائرین کے لئے بند کر دیا گیا تھا محکمہ اوقاف کی جانب سیکورٹی کے انتظامات بہتربنانے کی یقین دہانی پر دربار حضرت شاہ شمس کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ گذشتہ روز تھانہ مخدوم رشید کے ایس ایچ اونے دربار حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی کو بند کر ادیا ہے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ دربار حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی پر سیکورٹی کے انتظامات ناقص ہیں جہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں نہ تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ تعینات ہیں ، دربار کی دیواریں تین فٹ کی ہیں م جبکہ دربار پر تعینات سیکورٹی گارڈ کے پاس اسلحہ ہے نا ہی میٹل ڈیٹکٹر ہے جس کی وجہ سے دربار کو فوری بند کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -