سکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہو سکے سینما گھر سکیورٹی رسک بن گئے
ملتان(خصوصی رپورٹر)شہر میں حشمت محل ،رادھو،ڈان اور کرن سنیمامیں سیکیورٹی انتظامات نہیں ہیں جبکہ ان دنوں شدت پسندوں کے حملوں اور ہلاکتوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے سنیماگھروں میں سیکورٹی انتظامات کو چیک نہیں کیا جس کے باعث سنیما گھر آسان ہدف ہونے کے باعث کسی وقت بھی دہشت گردوں کانشانہ بن سکتے ہیں۔