سندر ،میچ کھیلتے ہوئے دو گروپوں میں فائرنگ،ڈنڈوں سے لڑائی ، 7 افراد زخمی

سندر ،میچ کھیلتے ہوئے دو گروپوں میں فائرنگ،ڈنڈوں سے لڑائی ، 7 افراد زخمی

  

لاہور ( خبرنگار )سندر کے علاقہ میں کرکٹ کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ اور ڈنڈوں سے لڑائی کے باعث 7 افراد زخمی ہو گئے ،پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا کر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ میں گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دونوں گروپوں میں لڑائی ہو گئی جس کے باعث دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کرکٹ بیٹ اورڈنڈوں سے حملہ کردیا ۔

جبکہ اس دوران وہاں موجود دیگر افراد نے بھی لڑائی میں فائرنگ کردی جس کے باعث دو افراد گولیاں لگنے جبکہ 5 افراد ڈنڈے لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -