مناواں ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60سالہ شخص ، ہڈیارہ میں چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل

مناواں ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60سالہ شخص ، ہڈیارہ میں چچا کے ہاتھوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبرنگار) مناواں کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے 60سالہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ60سالہ شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوا دیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ مناواں کے علاقہ گلشن داؤدی کا رہائشی 60سالہ تعظیم دوکان سے دودھ لیکر واپس گھر آ رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسکو گولیاں مار کر قتل کرد یا ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تعظیم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی 4بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ مقتول پیشے کے لحاظ سے مستری تھا ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہم تو محنت مزدوری کرنے والے لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ ایس ایچ اومناواں کا کہنا ہے کہ مقتول کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل نہیں کیا گیا ہے مقتول کے پرس میں 7ہزار روپے تھے جو قتل کے بعد بھی اسکی جیب میں موجود تھے ۔

لاہور(خبرنگار) ہڈیارہ کے علاقہ میں چچا نے فائرنگ کر کے جوان سالہ بھتیجے کو فائر نگ کر کہ قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ،بتا یا گیا ہے کہ ہڈیارہ کے علاقہ میں واقعہ گاؤں میں چچا بھتیجے میں تصادم فائر نگ سے 25 سالہ بھتیجا وقاص شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ پو لیس نے لاش اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وانے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او نے بتا یا کہ چچا معشوق نے بھینسوں کوپا نی پلا نے پر اپنے 25سالہ بھتیجے وقاص کو فائر نگ کر کہ قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا پو لیس نے ملزمان کی گر فتاری کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دیے تاہم پو لیس ملزم کو گر فتار نہ کر سکی ۔

مزید :

علاقائی -