سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کا چھاپہ قتل کیس میں اشتہاری گرفتار

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کا چھاپہ قتل کیس میں اشتہاری گرفتار

  

لاہور( خبرنگار) سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی قتل میں اشتہاری ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رفیق نے ساتھیوں کے ہمراہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں ایک بیکری میں گھس کر واردات کی اس دوران اسلحہ چھیننے کے ساتھ لاکھوں روپے کیش لوٹا اور مزاحمت پر کیشئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھیوں کو بھی ٹریس کیا جا رہاہے۔

مزید :

علاقائی -