گجرات سے آنے والا ڈائریا کا مریضلاری اڈہ کے واش روم میں جاں بحق

گجرات سے آنے والا ڈائریا کا مریضلاری اڈہ کے واش روم میں جاں بحق

  

لاہور ( خبرنگار )لاری اڈہ کے علاقہ میں 35 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی ۔بتایا گیا ہے کہ لاری اڈہ کے علاقہ میں موجود سرکاری باتھ روم میں 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا تھا جس پر پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کرادی بھاٹی گیٹ کے علاقہ فیملی پارک سرکل روڈ پر 37 سالہ شخص کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کرادی ،پولیس کے مطابق متوفی فٹ پاتھ پر بھیک مانگتا اور نشہ کرتا تھا ۔نوانکوٹ کے علاقہ شاہ فرید دربارکے نزدیک سے 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نعشوں کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -