صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اورگاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ...

  

لاہور(خبر نگار )صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ چرڑپنڈ میں پولیس یونیفارم میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوسرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر ایک زیر تعمیر گھر میں گھس گے اور ٹھیکیدار اور مزدوروں سے 65ہزار نقدی اور 7عدد موبائل فون سیٹ چھین کرفرارہو گئے۔ اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے امجد علی اور اس کی فیملی سے 7لاکھ56ہزار روپے و طلائی زیورات موبائل فون، لوئر مال سے ڈاکوؤں نے تنویر ارشد اوراسکی فیملی سے 4لاکھ67ہزار روپے و طلائی زیورات موبائل فون، سمن آباد سے ڈاکوؤں نے سلیم اور اس کی فیملی سے 5لاکھ11ہزار روپے و طلائی زیورات موبائل فون ، ماڈ ل ٹاون سے ڈاکوؤں نے عابد اور فیملی سے 2لاکھ90ہزار روپے و طلائی زیورات موبائل فون،مصطفی آباد ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 3لاکھ75ہزار روپے و طلائی زیورات موبائل فون، شاہدرہ ڈاکوؤں نے عابد سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، شاہدرہ ٹاون سے شبیر احمد سے 3لاکھ و موبائل فون چھین لیا گیا۔ کاہنہ سے ڈاکوؤں نے ایل ڈی اے روڈ سے شبہاز سے موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی، شاہدرہ ٹاون، گوالمنڈی، کاہنہ سے کاریں جبکہ رائے ونڈ، لوئر مال، اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -