فوڈ انسپکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے تین جعلساز گرفتار

فوڈ انسپکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے تین جعلساز گرفتار

  

لاہور ( خبرنگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سے 3جعلی فوڈ انسپکٹر پکڑ لئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے ویجلنس سیل نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی فوڈ انسپکٹروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا افسر ظاہر کر کے لوگوں سے پیسے بٹورتے تھے تاہم ویجلنس سیل نے ریکی کرکے تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور تھانہ گوالمنڈی پولیس کے حوالے کر دیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان ویجلنس سیل کا کہنا ہے کہ عدنان احمد اور اس کے ساتھی خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا افسر ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے وصول کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -