پنجاب ہائی وے پٹرول : 16اشتہاری گرفتار ، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

پنجاب ہائی وے پٹرول : 16اشتہاری گرفتار ، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

  

لاہور ( خبرنگار )پنجاب ہائی وے پٹرول نے16اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ اور منشیات کے54ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ2830مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے16اشتہاری ملزما ن اصغر، اللہ دتہ، ذولفقار علی، رشید احمد، محمد عاصم، مٹہ، نواز علی, عبدالرشید، محمدالیاس، محمد عباس، عظمت اللہ، سعید احمد، محمد اکرام، عارف، اللہ دتہ اور امانت علی کو گرفتار کیا نیز 3 عدالتی مجرموں محمد ایوب، کزن عباس اور محمد شفیق کو گرفت میں لیا ۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ کے20ملزمان محمد اسلم، ثاقب، گلزیب، محمد ارسلان، عامر، سکندر حیات، محمد شکیل، ذاہد خان، اصغر، اعظم حسین، محمد تنویر، ثناء اللہ، عبدالرحمان، محمد افضل، عادل، محمد شہباز، ذمان علی، نذر فرید، محمد عامراور راجہ محمد رضوان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 را ئفل، 15پسٹل،86 گولیاں اور7 میگزین برآمد کیے جبکہ شراب کے10ملزمان اور چرس کے05 ملزمان عبدالرزاق، احمد شیر، حق نواز، محمد عاشق، حیدر علی، فروز خان، محمد ذاہد، امداد، ذبییر، محمد اقبال، کاشف، محمد راشد ، محمد سجاد، محمد محسن اور محمد اقبال کے قبضہ سے1883لیٹر شراب اور2910 گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا۔پی ایچ پی نے مزید کاروائی کرتے ہوئے 05گمشدہ بچوں تنویر احمد، محمد احمد، مدثر اقبال، محمد منور اور محمد دانش کو ان کے والدین سے ملوایا۔

مزید :

علاقائی -