شاہد معمولی نجش پر 55سالہ شخص قتل ، ملزم نے بیٹے کے سامنے سینے میں چھرا گھونپا

شاہد معمولی نجش پر 55سالہ شخص قتل ، ملزم نے بیٹے کے سامنے سینے میں چھرا گھونپا

  

لاہور ( خبرنگار ) شاہدرہ کے علاقہ میں معمولی رنجش پر باپ کو بیٹے کے سامنے چھریاں مار کر قتل کردیا گیا ،مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،پولیس لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ پر واقع قبرستان میں 55 سالہ جواد الحق اپنے 20 سالہ بیٹے ذیشان کے ہمراہ موجود تھا کہ وہاں پہلے سے گھات لگائے ذوالفقار نے چھریوں سے حملہ کردیا اور سینے پر چھری کے وار سے جواد الحق موقعہ پر ہی ہلا ک ہو گیا تاہم قبرستان میں موجو د افراد اور انتظامیہ نے فوری طور پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا پولیس نے مقتول کے بیٹے کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادیا پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم سے چند روز قبل معمولی تکرار ہوئی تھی جس کو اہل علاقہ نے صلح کرادی تھی مگر ملزم نے رنجش رکھتے ہوئے گذشتہ روز حملہ کردیا اور اس کے باپ کو قتل کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -