درگاہوں پر دہشت گردی کیخلاف ملتان اور خان پور میں مظاہرے

درگاہوں پر دہشت گردی کیخلاف ملتان اور خان پور میں مظاہرے

  

ملتان، خان پور(سٹی رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی) حالیہ دہشت گردی کی لہر کیخلاف مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج بنی ہیں، واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ، اس سلسلے میں ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ گلشن مارکیٹ چوک نیو ملتان میں کیا گیا۔متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی ،پیر نوید فرید چشتی اور دیگر قائدین رکن الدین ندیم حامدی،ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر،راؤ عارف رضوی،میجر محمد اقبال چغتائی،حاجی اقبال عادل،ڈاکٹر اشرف قریشی،قاری عزیزالرحمن قادری،حاجی اقبال یوسف نقشبندی،افضل فرید،نے مظاہرے کی قیادت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر اور میجر محمد اقبال چغتائی۔رکن الدین ندیم حامدی اور راؤ محمد عارف رضوی ۔ڈاکٹر اشرف قریشی،حاجی اقبال عادل اورقاری عزیزالرحمن قادری نے کہاکہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر اور دیگر مقامات پر حملوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام لودھی کالونی چوک نواب پور روڑ پر حضرت سید عثمان مروندیؒ المعروف لعل شہباز قلندر کے مزار شریف پر ہونے والے خود کش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ،مرزا ارشد القادری،علامہ ریاض نظامی،علامہ سراج نظامی کی قیادت میں کیا گیا مرکزی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات پر حملے دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ۔ مظاہرے سے علامہ ریاض نظامی،علامہ سراج نظامی،سید منور علی،عامر قادری،ملک ارشد سعیدی،چوہدری طالب ارائیں،ندیم ارائیں ،افضل اوبھایا،قاری معین رضا،امان اللہ گل،علامہ مظہر چشتی،علامہ سعید اختر،علامہ عمران سلطانی،حامدالرحمن حامدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا پنجاب میں فوری طور پر رینجرز تعینات کی جائے۔خان پورسے تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی کے مطابق برصغیر کی معروف اسلامی یونیورسٹی جامعہ سراج العلوم کے ناظم اعلیٰ مفتی مظہر مختار درانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرکے جہاں حقیقت سے روگردانی کی ہے وہاں قوم کو بھی گمراہ کیا ہے ، جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتما م پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے اور پریس کلب سے کمیٹی چوک تک منعقد کی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مزارات ، خانقاہوں، تعلیمی اداروں ، بے گناہ شہریوں ، بچوں ، عورتوں ، سکیورٹی اداروں کے آفیسران اور اہلکاروں کو بلا وجہ نشانہ بنانے والے دہشت گرد اللہ تعالیٰ کی پکڑ اور عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ،مظاہرے اور ریلی میں ضلعی راہنماؤں حاجی محمد سلیم سعیدی ، علامہ پیر محمد عثمان سیفی ، جنرل سیکرٹری حلقہ290رئیس محمد جمیل ، حافظ مشتاق احمد ، مولانا ظہور احمد نورانی ، علامہ غلام مرتضیٰ ، رانا ابرا حسین اٰیڈووکیٹ اور ماسٹر نجیب اللہ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -