بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ، طویل دورانیے کی بندش، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ، طویل دورانیے کی بندش، زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

  

ملتان ، وہاڑی، کوٹ ادو، سکندر آباد( خبر نگار خصوصی، نمائند گان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی پانی کی قلت ، گھروں میں کھانا پکنا بند ہوگیا تفصیل کے مطابق جنو بی پنجاب میں گیس لوڈشیڈنگ کی صورتحال گھمبیر ہو گئی پریشر نہ ہونے کے برابرگیس لوڈشیڈنگ نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا بچے بغیر نا شتے کے سکول جا نے پر مجبور، ‘گھروں میں کھانا بنانا محال ہو گیا‘ بازار سے مہنگے داموں کھانا خریدنے سے لوگ عاجز آگئے‘گے‘دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھا دی‘من مانے نرخ وصول کرنے لگے‘ شہریو ں کی مشکلات میں ا ضا فہ ہو گیا‘، گھر وں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے نا شتے اور کھا نے کے او قا ت میں گیس غا ئب عوام شدید پر یشان بچے بغیر نا شتے کے سکول اور شہری بغیر نا شتے کے دفا تر جا نے پر مجبور ‘لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم پریشر نے خواتین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ‘ بتایا گیا ہے کہ شدیدگیس لوڈشیڈنگ کی و جہ سے ایل پی جی گیس کے من مانے نرخ وصول کرنے لگے ،بعض دکاندار اس سے بھی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں‘ دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث کھانا نہیں پکایا جا سکتا ‘ شہر ی ایل پی جی گیس خر ید نے پر مجبو ر جس کی و جہ سے گھر یلو بجٹ شد ید متا ثر، بازار سے مہنگے داموں کھانا خریدنے سے لوگ عاجز آگئے بچے بغیر نا شتے کے سکول جا نے پر مجبور ہو گئے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کے مطابق سوئی گیس کی بے تحاشہ غیر اعلانیہ و غیر ضروری لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ، رہی سہی کسر عوام کو بہت بڑی تعداد نے گھروں میں کمپریسر لگا کر پا ئپوں میں موجود گیس کھینچ کر لو گو ں کو گیس سے محروم کررکھا ہے فروری کا ماہ ختم ہونے کو ہے لیکن سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عوام صبح کا نا شتہ اور رات کا کھانا پکا نے سے مسلسل محروم رہتی ہے وہاڑی کے شہریوں محمد طارق ، مجیب الرحمان، محمدابراہیم، عبدالوحید، امام دین ، صدردین ، غلام مصطفی، سعیداحمد، شفیق الرحمن ، قاضی اسماعیل ، مہر وقار علی ، منیر احمد ودیگر نے بتایا کہ سو ئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی پریشر کی کمی کا بھاری سامنا رہتا ہے۔کو ٹ ادو سے نا مہ نگار کے مطابق کو ٹ ادو شہر اور گر دونواح میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کی انتہاپر۔ اور جب آتی ہے تو وولٹیج پو رے نہیں ہو تے ہے جس کی وجہ سے پا نی بحران بھی پیدا ہو گیا ہے شہر یو ں محمد وقاص ، عمر شا ہ ، عدنا ن لو دھی ، چو ہدری یا سر ، خا لد رانا و دیگر کا کہنا ہے کہ یہ گر یڈ انتظا میہ، ایس ڈی اوسٹی اور ملا زمین کی ملی بھگت سے شہر یو ں کی زند گی اجیر ن ہو کر رہ گئی ہے ایک گھنٹہ کے بعد چا ر چا ر گھنٹے کی طو یل لو ڈ شیڈ نگ نے کا رو با ر تبا ہ اور معیشت کا جنا زہ نکا ل دیا ہے۔سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سکندرآباد میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا حُکام نوٹس لیں تفصیل کیمطابق۔سکندرآباد و گردنواح میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا جس کی وجہ کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی رہی سہی کسر گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے ہونے نے نکال دی جس کی وجہ سے خواتین کو گھریلوں معاملات چلانے میں دشواریوں کا سامنا حُکام ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -