پانامہ کیس ختم ہو چکا، ’’پاگل خان‘‘ سپریم کورٹ سے خود کو جھوٹا سننا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

پانامہ کیس ختم ہو چکا، ’’پاگل خان‘‘ سپریم کورٹ سے خود کو جھوٹا سننا چاہتے ...

  

فیصل آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ پا نا مہ کیس ختم ہو چکا ہے، ’’پا گل خان‘‘ پاکستان کی اعلی عدا لت سے اپنے آپ کو جھوٹا سننا چا ہتے ہیں، ا ن کی یہ خواہش جلد پوری ہو نے وا لی ہے جس کے بعد وہ دنیا کا جھو ٹا ترین شخص ڈکلیئر ہو جا ئے گا ،دھرنے اور سڑکوں کی سیاست کر نے والے ملک کی ترقی کو روکنا چا ہتے تھے جس میں وہ ناکام ہو ئے ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے ملک کی ترقی کا عمل متاثر ہوا تھا مگر پھر ملک ترقی کی رہ پر رواں دواں ہو گیا،شیخوپورہ کے نزدیک 1180میگا واٹ کی مجموعی گنجائش کے لیکوئڈ نیچرل گیس سے چلنے والے بھکھی پاور پلانٹ کے84فیصد کام کی تکمیل وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے توانائی بحران کے خاتمے اور روشن پاکستان کے حصول کیلئے ایک اور وعدہ کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے جس سے عوام کو ماحول دوست اور سستی بجلی کی فراہمی کا خواب پایہٗ تکمیل کو پہنچے گا، منصوبے سے ملک میں اندھیرے دور ہونگے اور صنعتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کی صوبائی اور وفاقی سطح پر جاری کوششیں بے حد موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہیں۔ وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ موجودہ سال صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی کی پیداوار کے منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ساہیوال میں 1320میگا واٹ کی مجموعی گنجائش کا پاکستان کا پہلا سپرکریٹیکل کول پاور پلانٹ بھی اپنی تکمیل کی مقررہ مدت سے چھ ماہ قبل اسی سال مئی میں مکمل ہو نے جا رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -