اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا: مخدوم جاوید ہاشمی

اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا: مخدوم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر) تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی شعور رکھنے والے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مل کر بیٹھنا ہوگا اور سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ بلند کرنا ہوگا کیونکہ اسی کے دم سے ہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے رہنما مسلم لیگ ن امیر اللہ شیخ کی جانب سے منعقدہ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے خلاف مذمتی کانفرنس سے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ہے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ اسی صورت میں ہم آئندہ نسلوں کو شفاف فرقہ واریت اور دہشت گردی سے پاک پاکستان کا تحفہ دے پائیں گے۔ ہمیں خارجہ اور داخلہ دنوں امور پر جامع پالیسی اپنانا ہوگی۔ اپنے حمایتی اور غیر حمایتی ممالک کو اپنا نقطہ نظر واضح انداز سے سمجھانا ہوگا تاکہ عفریت پر مؤثر انداز سے قابو پایا جا سکے۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی و سابق سینئر پارلیمنٹیرین حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ پاک فوج کا اس موقع پر انداز قابل تعریف ہے۔ جن ہماسیہ ممالک کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے انہیں اس بات کا سختی سے ادراک کرانا ہوگا ورنہ چوڑیاں ہم نے بھی نہیں پہن رکھیں۔ عالم اسلام کے لیڈر پاکستان کو کمزور کرنے کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کا ہر طالب علم ، ہر بچہ ، بوڑھا ، مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گی ہمیں اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کرنا بہت اچھی آتا ہے۔ سی پیک اور دوسرے ترقیاتی پراجیکٹ ہمسایوں کو ایک آنکھ نہیں برداشت ہو پا رہے۔ لہذا ہمیں خود محتاط رہنا ہوگا اور اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام کو بدنام کرنے والوں کو اپنی صفوں سے چن چن کو ڈھونڈ نکالنا ہوگا اور عبرت کا نشانہ بنانا ہوگا۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں سابق ایم پی اے اور رہنما پی پی پی نفیس احمد انصاری ، تاجر رہنما خواجہ حبیب صدیقی ، ریلوے پریم یونین کے ڈویژنل صدر واثق خان ، سابق رستم ملتان حامد خان پہلوان ، ڈاکٹر فراز احمد ، رانا نثار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ آخر میں سابق سینئر پارلیمنٹیرینز مخدوم جاوید ہاشمی ، سید فخر امام ، حافظ سلمان بٹ نے رہنما مسلمم لیگ ن امیر اللہ شخ کی ملی و سماجی خدمات کا سراہا اور کہا کہ دہشت گردی جیسے ایشوز پر ایسے آگاہی پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں۔
مخدوم جاوید ہاشمی