افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے ، 15دہشتگرد ہلاک

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے ، 15دہشتگرد ہلاک

  

 پاراچنار،کرم ایجنسی،سپر کوٹ(نمائندہ پاکستان ،آن لائن ( پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ،پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں خیبرایجنسی کے راستے کرم ایجنسی داخل ہونیوالے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت15 افغان دہشت گرد ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان سے خیبرایجنسی کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہونیوالے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں 15دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔پاکستانی فورسز کیساتھ جھڑپ میں بچ جانے والے دہشت گرد اپنے11 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، کر م ایجنسی میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی گئی جبکہ پاراچنار شہر سمیت ایجنسی بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ سپرکوٹ اور پاڑہ چمن کے مقام پر ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

افغان دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -