پنجاب کے اہم وزراء کوسکیورٹی خطرات ،سرگرمیاں محدود کردیں

پنجاب کے اہم وزراء کوسکیورٹی خطرات ،سرگرمیاں محدود کردیں

  

لاہور(خبر نگار) پنجاب کابینہ کے اہم وزراء کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہونے کا انکشا ف ہوا ہے،حساس اداروں نے صوبائی وزراء اور اہم حکومتی شخصیات کو اپنی سر گر میاں محدود کر نے اور سیکیورٹی سخت رکھنے کا مشورہ دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اہم وزراء کو سیکورٹی خطرات لاحق ہیں جس کے بعد لاہور میں صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر ‘میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن اور رانا مشہود احمد خان سمیت دیگر صوبائی وزراء کو بھی اس حوالے سے احساس اداروں کی جانے سے سر گر میاں محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد ان وزراء نے اپنی سیکیورٹی سخت اور سرگر میوں کا محدود کرد یا ۔

وزراء/سیکیورٹی خدشات

مزید :

صفحہ اول -