ٹرمپ کا پناہ گزینوں کی آمدروکنے ، ملک بدری کا عمل تیز کرنے کا منصوبہ تیار

ٹرمپ کا پناہ گزینوں کی آمدروکنے ، ملک بدری کا عمل تیز کرنے کا منصوبہ تیار

  

 واشنگٹن ( نیٹ نیوز) ٹرمپ انظامیہ نے امریکہ میں مزید پناہ گزینوں کی آمد روکنے ، انہیں کنٹرول کرنے اور ملک بدری کا عمل تیز تر بنانے کیلئے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس حوالے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے داخلی سلامتی کے محکمے( ہوم لینڈ سکیورٹی)نے امیگریشن ایجنٹس کیلئے نئی گائیڈ لائنز تیار کی ہیں ۔ اس کے علاوہ مزید پناہ گزینوں کو لینے سے انکار کے ساتھ ساتھامریکہ بدری کا عمل تیز کیا جائیگا۔یہ گائیڈ لائنز 17فروری ایک میمو کے مسودہ کی شکل میں تیار کی گئی ہیں تاہم ابھی ان کو متعلقہ محکموں کو نہیں بھیجا گیا ۔اس میں امیگریشن ایجنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اصرف انہی درخواستوں کو آگے بھیجیں جن میں پناہ حاصل کرنے کے حوالے سے اچھا چانس موجود ہو تاہم اس حوالے سے کسی خاص معیار کا ذکر نہیں کیا گیا۔ان ہدایات میں تمام مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے بارے میں کہا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -