چترال : برف کا تودہ گرنے سے 7افراد جاں بحق م، 8زخمی

چترال : برف کا تودہ گرنے سے 7افراد جاں بحق م، 8زخمی

  

 چترال (آن لائن) چترال لواری ٹنل کے قریب گاڑیوں کی ورکشاپ پر برفانی تودہ گر گیا جس سے 7 افرادجاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چترال میں لواری ٹنل کے قریب گاڑیوں کی ورکشاپ پر برفانی تودہ گر نے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، امدادی ٹیموں نے مقامی شہریوں کے ساتھ ملکر ملبے سے 8افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا جنہیں قریب دیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، مقامی شہریوں کے مطابق مزید 12سے15افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -