مزارات اولیاء کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے،جماعت اہلسنّت پاکستان

مزارات اولیاء کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے،جماعت اہلسنّت پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سمیت100 علماء اہلسنّت نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا ہے کہ مزارات اولیاء کیسکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے۔روحانی درگاہوں کی سیکورٹی کے لیے ریٹارئرڈ فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس قائم کی جائے ۔مزارات اولیاء پر حاضری کو شرک قرار دینے والے سانحہ لال شہباز قلندر کے ذمہ دار ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے مذہبی ہمدردوں کے خلاف ملک گیربے رحمانہ آپریشن شروع کیا جائے ۔حکومت دہشت گردی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اے پی سی طلب کرے۔ وزیر اعظم بھارت اور افغانستان کی حکومتوں کو پاکستان میں دہشتگردی بند کرنے کا الٹی میٹم دیں۔ مزارات اولیاء کی تالہ بند ی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر ا س کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف ریاستی بیانیہ سامنے لایا جائے۔ دہشتگردی میں ملوث مدارس کے نام ثبوتوں کے ساتھ قوم کے سامنے پیش کئے جائیں۔ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کے تمام راستے بند کئے جائیں۔
جماعت اہلسنّت پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -