حیدرآباد ،کریکر دھماکے میں چار بچوں سمیت 23افراد زخمی

حیدرآباد ،کریکر دھماکے میں چار بچوں سمیت 23افراد زخمی

  

حیدرآباد(صباح نیوز) حیدرآباد کے علاقے نیاپل پر کریکردھماکے ،چار بچوں سمیت 23افراد زخمی،فلائی اوور سے موٹر سائیکل سواروں نے کریکر پھینکا ۔پولیس تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے حیدرآباد کے علاقے خواجہ غریب نواز پل المعروف نیا پل جوکہ پرانے کپڑوں اور جوتوں کا مرکز ہے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دو ر دور تک سنائی دی دھماکہ کے بعدافراتفری پھیل گئی فوری طور پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی گئی جس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار بچوں سمیت 23افراد کو سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق فلائی اوور سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں نیچے موجود افراد متاثر ہوئے ۔

کریکر دھماکے

مزید :

صفحہ اول -