’’ایک ہی دن میں 27 بار ہارٹ اٹیک ‘‘

’’ایک ہی دن میں 27 بار ہارٹ اٹیک ‘‘
’’ایک ہی دن میں 27 بار ہارٹ اٹیک ‘‘

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 54 سالہ رے ووڈ ہال ویسٹ مڈ لینڈز میں رہتے ہیں اور 3 بچوں کے باپ ہیں، وہ واکنگ فٹ بال کھیل رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا لیکن وہ یہ سمجھتے رہے کہ مسلسل کھیلنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ رے کو سٹریچر کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا تو حیرت انگیز طور پر وہ اپنی ٹانگوں پر کھڑے ہو گئے اور خود چل کر اپنی گاڑی تک گئے۔ابھی وہ اپنی کار تک پہنچے ہی تھے کہ میچ دیکھنے کیلئے وہاں موجود ایک شخص، جو ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کرتا رہا ہے، نے ان کی حالت کے پیش نظر گاڑی چلانے سے منع کر دیا اورضد کر کے ایمبولینس بلا لی۔ سافٹ ڈرنکس فرم کیلئے کام کرنے والے ووڈ ہال کو پیرا میڈیکل سٹاف کے عملے نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور اس کیساتھ ہی انہیں وورسیٹ شائر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں مزید 26 دل کے دورے پڑے۔ہسپتال پہنچتے ہی کارڈیالوجی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور آپریشن تھیٹر لے گئے اور پھر خون کی گردش کو بڑھانے کیلئے ان کی آرٹری میں 2 سٹنٹس ڈالے گئے۔ ان کی فیملی کو بتایا گیا کہ وہ شائد زندہ نہ بچ سکیں اور اگر بچ بھی گئے تو ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -