صومالیہ ،مارکیٹ میں کار بم دھماکہ،22افراد ہلاک، 30سے زائد زخمی

صومالیہ ،مارکیٹ میں کار بم دھماکہ،22افراد ہلاک، 30سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


موغا دیشو(نیٹ نیوز)صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکے میں 22افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے ضلع مدینہ میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو ایک مصروف ترین مارکیٹ میں اڑا لیا جس کے نتیجے میں22افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین ،بچے اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم نے مرنے والے افراد کو دیکھا ہے،جب دھماکہ ہوا اس وقت متعدد افراد جائے وقوعہ پر جمع تھے ،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ادھر صومالیہ میں سرگرم حکومت مخالف گروپ الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -