پاکستان نے حملے بند نہ کئے تو بھرپور جواب دیں گے، افغانستان

پاکستان نے حملے بند نہ کئے تو بھرپور جواب دیں گے، افغانستان

  

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغان حدود میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا تو افغانستان کو تکلیف ہونے لگی۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے ان کی سرزمین پر راکٹ حملے بند نہ کئے تو افغانستان بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سے حملے بند کرنے اور تعلقات کو معمول پر لانے کی امید رکھتے ہیں، ایسا نہ ہونے کی صورت میں افغانستان بھی چپ نہیں بیٹھے گا۔ مقامی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ذریعے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

افغان وزارت خارجہ

مزید :

صفحہ اول -