شوہرکے انتہاپسندہونے کاعلم تھا،انوارلحق کی بیوی کا انکشاف,شناخت گلی میں کھڑے بچوں نے کی تھی

شوہرکے انتہاپسندہونے کاعلم تھا،انوارلحق کی بیوی کا انکشاف,شناخت گلی میں ...
 شوہرکے انتہاپسندہونے کاعلم تھا،انوارلحق کی بیوی کا انکشاف,شناخت گلی میں کھڑے بچوں نے کی تھی

  

لاہور ( خبرنگار ) صوبائی دارلحکومت میں چیئرنگ کراس دھماکے کے سہولت کارانوارلحق کی بیوی نے انکشاف کیاہے کہ شوہرکے انتہاپسندہونے کاعلم تھا،ہماری معاشرتی روایات شوہرکے بارے میں بیان دینے کی اجازت نہیں دیتیں۔ذرائع کے مطابق سہولت کارکی شناخت گلی میں کھڑے ان کے بیٹوں نے کی تھی۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے سہولت کارکے بھگت پورہ کے گھرسے 2خودکش جیکٹس اور سامان بھی برآمد کرلیاہے۔جبکہ بیوی بچوں کوحراست میں لے لیاہے۔اہل محلہ کاکہناہے کہ انوارالحق اردوجانتاتھا جبکہ اس کے بیوی بچوں کو اردونہیں آتی تھی۔گھرکے مالک کوبھی پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔مکان مالک احمدکوچیئرنگ کراس کے مقدمے میں شامل تفتیش کرلیاگیاہے۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مالک مکان نے سہولت کارانوارالحق کو 3ماہ قبل مکان کرائے پردیااور ماہانہ کرایہ 10ہزارروپے طے پایا۔جبکہ مالک مکان نے مکان کاکرایہ نامہ تھانے میں رجسٹرڈ نہیں کروایاتھا۔

بیوی کا انکشاف

مزید :

صفحہ اول -اہم خبریں -