فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے ایک سیاسی جماعت کے علاوہ سب متفق ہیں : اسحٰق ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے،توسیع دینے کے معاملے میں ایک سیاسی جماعت کے علاوہ سب متفق ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، کچھ آپریشن بارڈر کی دوسری طرف بھی ہوئے ہیں،ایک سیاسی جماعت کوفوجی عدالتوں کے معاملے پرتحفظات ہیں،جودورکردئیے جائینگے ، ایک جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ حکومت کا اقدام صحیح ہے، 27 فروری کو پارلیمانی اجلاس ہوگا، فوجی عدالتوں پر ایک پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔
اسحق ڈار