ایران پر مزید پابندیوں پر غور کر رہے ہیں، امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم
واشنگٹن( نیٹ نیوز ) ایران کی جانب سے حالیہ میزائل تجربے کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے کے بعد امریکی ری پبلیکن سینیٹروں نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کیلئے قانون سازی پر غور شروع کر دیا ہے ۔ یہ بات امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے بتائی ہے ۔ انہوں ن نے کہا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ایران نے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے جو کچھ کیا ہے اس کے بارے میں اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ریپبلیکنز سینیٹرایران کو مزید پابندیوں کا مستحق ٹھہرانے کیلئے اقدامات تجویز کرینگے۔واضح رہے کہ ٹرم دور میں ایران کے مزید میزائل تجربات سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھی ہے ۔