پاناما کیس میں نوازشر یف پکڑے جاچکے، اب فیصلہ آنا باقی ہے ، اعتزاز احسن

پاناما کیس میں نوازشر یف پکڑے جاچکے، اب فیصلہ آنا باقی ہے ، اعتزاز احسن

  

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں نوازشر یف پکڑ ے جاچکے ہیں اور اب فیصلہ آنا باقی ہے ،آئین وقانون کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے بچے کسی بھی صورت بچتے نظر نہیں آتے مگر حتمی فیصلہ سپر یم کورٹ میں ہی ہوگا اوردیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے ۔ چودھری اعتزاز احسن نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس اب فیصلے کن مر حلے میں داخل ہو چکا ہے اور اگر اب تک کے معاملات کا جائزہ لیا جائے تو نوازشر یف اور ان کے بچے اس معاملے سے بچ نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں نوازشر یف اور ان کے بچوں کی روز روز کی نئی باتیں ہی ان کے خلاف ثبوت کے طور پر کافی ہیں لیکن دیکھتے ہیں عدالت اب کیا فیصلہ دیتی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -