شمالی کوریاکے ایٹمی تجربات،چین نے کوئلے کی درآمد ات معطل کردیں

شمالی کوریاکے ایٹمی تجربات،چین نے کوئلے کی درآمد ات معطل کردیں

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی پابندیوں کے باعث شمالی کوریا کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ چین کو کوئلے کی برآمدات تھیں لیکن اب چین کی طرف سے بھی اسے شدید جھٹکا دے دیا گیا ہے۔ ایٹمی تجربات سے باز نہ آنے پر اب چین نے شمالی کوریا سے کوئلے کی تمام تردرآمدات معطل کر دی ہیں۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد ایٹمی تجربات کے باعث اس پر عائد کی گئی عالمی پابندیوں کے تحت معطل کی گئی ہے جو رواں سال کے اختتام تک معطل ہی رہے گی۔‘‘وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ ’’اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے 2016ء کے آخر میں پانچواں ایٹمی تجربہ کرنے پر شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کی تھیں، چنانچہ اب چین نے ان پابندیوں کے تحت اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمدات معطل کر دی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -