سیکیورٹی خدشات ، بلاول کاملتان میں جلسہ ملتوی ہونے کا امکان

سیکیورٹی خدشات ، بلاول کاملتان میں جلسہ ملتوی ہونے کا امکان

  

لاہور(شہزاد ملک)پنجاب میں حالیہ بم دھماکوں کی لہر ،پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے 10مارچ کو ملتان میں ہونے والے جلسہ کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے پاکستان کو بتایا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم نے حکومت سے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کی سیکیورٹی کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے تحریری انکار کی درخواست کا مطالبہ کیا ہے لیکن تاحال ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں تحریری انکار کا نوٹس دینے سے انکار کیا جا رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تنظیم کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ حکومت جلسہ کی سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کر سکتی اس لئے جلسہ نہ کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے بارے میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا 10مارچ کا جلسہ ملتوی ہو جائے اور یہ جلسہ جنوبی پنجاب کے پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی مشاورت سے ان کی رہائش گاہ واقع رحیم یار خان جمال والی میں کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملتان کی تنظیم کی ابھی بھی کوشش ہے کہ وہ ملتان میں ہی جلسہ منعقد کروائیں کیونکہ ان کا دعوی ہے کہ وہ اس جلسہ میں دوسری سیاسی جماعتوں کے بہت سے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -