کاہنہ، تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار اور پیدل نوجوان کو کچل ڈالا، دونوں جاں بحق

کاہنہ، تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار اور پیدل نوجوان کو کچل ڈالا، دونوں ...

  

لاہور(خبر نگار ) کاہنہ کے علاقہ میں ریس لگاتے ایک گاڑی نے موٹر سائیکل سوار اور پیدل شخص کو کچل دیا ۔ دونوں افراد ہلاک ہو گئے ۔ کارڈرائیور زخمی ہو گیا ۔ جبکہ دوسرا گاڑی سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ میں2گاڑیوں نے آپس میں ریس لگائی ہوئی تھی ایک گاڑی آگے نکل گئی جبکہ دوسری تیز رفتار گاڑی نے اس سے آگے نکلنے کی کوشش میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ مبین اور سٹرک پر پیدل جانے والے 14سالہ عدنان کو کچل دیا ۔ عدنان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار مبین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ کار ڈرائیور بھی اس خوفناک حادثے میں زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو مردہ خانے بھجوا دیا ۔ مبین قصور اور عدنان کاہنہ کا رہائشی تھا ۔اطلاع ملنے پر اہلخانہ روتے چلاتے ہسپتال پہنچ گئے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ صحافی کالونی کے سامنے تیز رفتار گاڑی نہر میں جاگری جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار لڑکا اور لڑکی شدید زخمی ہو گئے ،امدادی ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -