پاکستان میں دھماکوں کی مذمت

پاکستان میں دھماکوں کی مذمت
 پاکستان میں دھماکوں کی مذمت

  

ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے تشدد نہیں۔

جیو نیوز کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے،انہوں نے پاکستان میں دھماکوں کے شہدا، زخمیوں اور لواحقین کیلئے دعا کی اور کہا کہ دنیا بھر کی عیسائی برادری پاکستان کے عوام کیلئے دعا کرے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ایسے پرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کو یہ سمجھ میں آجائے کہ خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے۔

واضح رہے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے5 واقعات میں سو سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں،سب سے بڑا واقع سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر پیش آیا،اس سانحے میں90افراد شہید ہوئے تھے

مزید :

صفحہ اول -