ایران دہشت گردی کو سپانسر کرنے والا ملک

ایران دہشت گردی کو سپانسر کرنے والا ملک
 ایران دہشت گردی کو سپانسر کرنے والا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض ( نیٹ نیوز ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا سب سے بڑا سپانسر ملک ہے ، وہ مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے اور ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے میونخ سکیو رٹی کانفرنس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کو سپانسر کرنے والا واحد ملک ہے ۔جب تک ایران اپنا یہ رویہ تبدیل نہیں کرتا اس سے معاملات پر بات چیت کرنا انتہائی مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران شام میں صدر بشارالاسد حکومت کی حمایت کررہا ہے،یمن میں حوثیوں اور علاقے میں تشدد کے حامی گروپس کی حمایت کر رہا ہے ۔عالمی برادری کو ایران کو ان اقدامت سے روکنا چاہئے ۔

مزید :

صفحہ اول -