سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کردہشتگردی کیخلاف متحد ہو جائیں، جاویدہاشمی

سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کردہشتگردی کیخلاف متحد ہو جائیں، جاویدہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی شعور رکھنے والے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مل کر بیٹھنا ہوگا اور سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ بلند کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کے دم سے ہم سب ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے ،وہ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کیخلاف منعقدہ مذمتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،کانفرنس کا اہتمام مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما امیر اللہ شیخ نے کیا تھا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ہے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ اسی صورت میں ہم آئندہ نسلوں کو شفاف فرقہ واریت اور دہشت گردی سے پاک پاکستان کا تحفہ دے پائیں گے۔ ہمیں خارجہ اور داخلہ دنوں امور پر جامع پالیسی اپنانا ہوگی۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی و سابق سینئر پارلیمنٹیرین حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ پاک فوج کا اس موقع پر انداز قابل تعریف ہے۔ جن ہمسایہ ممالک کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے انہیں اس بات کا سختی سے ادراک کرانا ہوگا ورنہ چوڑیاں ہم نے بھی نہیں پہن رکھیں۔ سی پیک اور دوسرے ترقیاتی پراجیکٹ ہمسایوں کو ایک آنکھ نہیں برداشت ہو پا رہے لہٰذا ہمیں خود محتاط رہنا ہوگا اور اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام کو بدنام کرنے والوں کو اپنی صفوں سے چن چن کو ڈھونڈ نکالنا ہوگا اور عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں سابق ایم پی اے اور رہنما پی پی پی نفیس احمد انصاری ، تاجر رہنما خواجہ حبیب صدیقی ، ریلوے پریم یونین کے ڈویژنل صدر واثق خان ، سابق رستم ملتان حامد خان پہلوان ، ڈاکٹر فراز احمد ، رانا نثار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ آخر میں سابق سینئر پارلیمنٹیرینز مخدوم جاوید ہاشمی ، سید فخر امام ، حافظ سلمان بٹ نے رہنما مسلمم لیگ ن امیر اللہ شخ کی ملی و سماجی خدمات کا سراہا اور کہا کہ دہشت گردی جیسے ایشوز پر ایسے آگاہی پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں۔

مزید :

علاقائی -